رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح ترقی میں 2 فیصد اضافہ

اتوار 29 مارچ 2015 14:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)رواں مالی سال 2014-15ء کے پہلے چار ماہ کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح ترقی میں دو فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز پر جولائی میں ایل ایس ایم کی شرح ترقی 1.14 فیصد ریکارڈ کی گئی جو اگست 2014ء میں بڑھ کر 5.27 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ ستمبر اور اکتوبر 2014ء میں بڑے صنعتی اداروں کی شرح ترقی 1.82 فیصد رہی ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2014ء کے دوران مجموعی طور پر بڑے صنعتی اداروں کی اوسط شرح ترقی 1.95 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔