ساہیوال‘نامعلوم شخص کی نعش برآمد

اتوار 29 مارچ 2015 14:26

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)نامعلوم شخص کی نعش برآمد ۔تفصیلات کے مطابق اڈہ قادرآباد کے قریب تقریباً 50سالہ نا معلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نشہ نہ ملنے پر موت کی بازی ہار گیا نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال بھجوا دیا گیا ہے ۔جس کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔