گوجرانوالہ ، جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ‘ خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

اتوار 29 مارچ 2015 14:14

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ‘ خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا افسوسناک حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ٹریلر کا ڈرائیور فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :