مستونگ میں ایف سی کی کارروائی کے دوران 5 شرپسند ہلاک، 6 زخمی

حملہ آور آئل ٹینکروں پر حملے اور ڈرائیوروں کے اغوا میں ملوث تھے،ترجمان ایف سی ب

اتوار 29 مارچ 2015 14:12

کوئٹہ/مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) مستونگ کے علاقے کردگاپ میں ایف سی کی کارروائی کے دوران 5 شرپسند ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق مستونگ کے علاقے کردگاپ میں کارروائی شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جہاں ایف سی کے اہلکاروں اور مسلح شرپسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 حملہ آور ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ آئل ٹینکروں پر حملے اور ڈرائیوروں کے اغوا میں ملوث تھے جنہیں کارروائی میں بازیاب کرالیا گیا۔

متعلقہ عنوان :