پاکپتن  نواحی گاؤں میں مہندی کی تقریب  فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا

اتوار 29 مارچ 2015 13:41

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) پاکپتن کے نواحی گاؤں میں مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا،کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ واقعہ پاکپتن کے چک عارف آباد میں پیش آیاجہاں زمیندار تاج جوئیہ کے بیٹے ارشادکی مہندی کی تقریب تھی دولہا کا دوست منشاء ڈھول کی تھاپ پربھنگڑا ڈال رہاتھاکہ اللہ دتہ ودیگر نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔منشاء نے منع کیاتو ملزموں نے اسے ہی گولیاں مار دیں اور فرار ہو گئے۔پولیس نے6افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکیان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :