وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2015کا مسودہ مرتب کرلیا

حج پالیسی کا باقاعدہ اعلان اپریل کے دوسرے ہفتے میں متوقع

اتوار 29 مارچ 2015 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2015کا مسودہ مرتب کرلیا۔ حج پالیسی کا باقاعدہ اعلان اپریل کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2015کا مسودہ مرتب کرلیا ہے جس کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت دو لاکھ 70 ہزار روپے حج اخراجات آئیں گے مجوزہ حج پالیسی میں حج درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر منظور کی جائیں گی حج کیلئے گروپ لیڈر قرعہ اندازی کے ذریعے چنا جائیگاوزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ حج پالیسی کی منظوری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی اور حتمی منظوری کے بعد نئی حج پالیسی دو ہزار پندرہ کا اعلان اپریل کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :