کنٹونمنٹ بورڈزبلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 مارچ

اتوار 29 مارچ 2015 13:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) کنٹونمنٹ بورڈز میں غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 مارچ‘ جانچ پڑتال 2 سے 4 اپریل‘ 11 اپریل کو نشانات الاٹ ہوں گے اور پولنگ 25 اپریل کو ہو گی۔

(جاری ہے)

42 کینٹ بورڈز میں 199 وارڈز تشکیل دیئے گئے ہیں ان انتخابات میں زیادہ تر نئے اور نوجوان چہرے میدان میں آنے کو بے تاب ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے زیادہ تر نوجوانوں کو آگے لانے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ دیگر جماعتیں بھی اپنے طور پر لائحہ عمل مرتب کرنے میں مصروف ہیں۔ ن لیگ نے 80 فیصد امیدوار فائنل کر لئے ہیں