جہانیاں،جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرالر کے درمیان تصادم ،1شخص جاں بحق 6 زخمی

اتوار 29 مارچ 2015 12:47

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرالر کے درمیان تصادم ۔1شخص جاں بحق 6 شدید زخمی زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گوجرانوالا سے جہانیاں تقریب میں شرکت کے لیے آنیوالی کار نمبری LEC 8335 لاہور ،صادق آباد جی ٹی روڈ پر چک نمبر109دس آر کے قریب جہانیاں شہر کی طرف موڑ کاٹتے ہوئے سامنے سے آنے وا لے ٹر الر نمبر ی 27 /TLGکوئٹہ سے ایک زوردار دھماکے کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے عبدالعزیز سکنہ ڈیرہ غازی خان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ خاتون زیتون بی بی،کار ڈرائیور شہباز،اورنگ زیب،رانا فرمان،احمد حسن اور اسد حسن شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا بعدازاں زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔

حادثہ میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی پولیس تھانہ جہانیاں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔بتایا جاتاہے کہ حادثہ کا شکار فیملی کا تعلق جہانیاں کی مقامی کیبل کمپنی کے مالک رانا جاوید اور ٹرانسپورٹر رانا یوسف کے خاندان سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :