چین کی گرین ایسوسی ایشن کا پاکستان سے 1500میٹرک ٹن چاول خریدنے کا معاہدہ

آنے والے دنوں میں بھی اس طرح کے مزید معاہدے طے کئے جانے کا امکان ہے

اتوار 29 مارچ 2015 12:34

چین کی گرین ایسوسی ایشن کا پاکستان سے 1500میٹرک ٹن چاول خریدنے کا معاہدہ

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) چین کے خریدار پاکستانی چاول کے معیار اور مناسب قیمتوں کے باعث خریداری کے معاہدے کرنے کیلئے متحرک ہو گئے ،1500میٹرک ٹن چاول خریدنے کا معاہدہ طے پاگیا جبکہ آنے والے دنوں میں بھی اس طرح کے معاہدے کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چاول کی خریداری کا معاہدہ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کی گرین ایسوسی ایشن کے دس رکنی وفد نے کراچی میں رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا جبکہ مذکورہ وفد لاہور اور اسلام آباد کا دورہ بھی کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :