این اے 125مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت (کل) ہو گی،خواجہ سعد رفیق کو بیان قلمبند کرانے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری

اتوار 29 مارچ 2015 12:32

این اے 125مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت (کل) ہو گی،خواجہ سعد رفیق کو بیان ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) این اے 125میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کل( پیر) کو ہو گی ، الیکشن ٹربیونل نے کامیاب امیدوار خواجہ سعد رفیق کو آج پیش ہو کر بیان قلمبند کرانے کے لئے نوٹس جاری کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے 28مارچ کو الیکشن ٹربیونل کے رو برو پیش ہو کر اپنا قلمبند کرانا تھا لیکن وہ مصروفیات کے باعث پیش نہ ہو سکے جسکے بعد الیکشن ٹربیونل نے انہیں پیر کے روز دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے 10پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں اورریکارڈ کی جانچ پڑتا ل کا عمل مکمل کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :