اردو کے ممتاز شاعر جعفر طاہر کی 98ویں سالگرہ منائی گئی

اتوار 29 مارچ 2015 12:13

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) اردو کے ممتاز شاعر جعفر طاہر کی 98ویں سالگرہ منائی گئی ۔جعفر طاہر کا اصل نام سید جعفر علی شاہ تھا اور وہ 29 مارچ 1917ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے تھے۔ ابتدائی تعلیم جھنگ میں حاصل کرنے کے بعد بری فوج سے منسلک ہوئے۔

(جاری ہے)

ریٹائرمنٹ کے بعد ریڈیو پاکستان راولپنڈی سے وابستہ ہوئے اور وفات تک اسی ادارے سے وابستہ رہے۔جعفر طاہر کے شعری مجموعے ہفت کشور، ہفت آسمان اور سلسبیل کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے تھے۔ ہفت کشور پر انہیں 1962ء میں آدم جی ادبی انعام بھی ملا تھا۔جعفر طاہر کا انتقال 25 مئی 1977ء کو راولپنڈی میں ہوا وہ جھنگ میں اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک ہیں۔