ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ، لاہور میں بوندا باندی

اتوار 29 مارچ 2015 12:04

ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ، لاہور میں بوندا باندی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ، اسلام آباد ، لاہور ، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ۔ لاہور میں آج دن بھر بادلوں کا راج رہے گا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں رم جھم کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔ لاہور میں رات بھر تیز ہوا اور بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث موسم بھی خوشگوار ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی دارالحکومت میں آج دن بھر بادل چھائے رہیں گے اور مختلف اوقات میں تیز ہوا چلنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 27 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق وقفے قفے سے تیز ہوا کے ساتھ بوندا باندی اور بارش کا یہ سلسلہ آج رات کے اوقات میں بھی جاری ہے گا ۔

متعلقہ عنوان :