شرح سود 8فیصد مقرر ہونے سے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پرشرح منافع میں بھی کمی کا امکان
بیواؤں ،پنشنرز اورسینئر سٹیزنز کاممکنہ کمی پرتشویش کا اظہار ،منافع میں مزید کمی سے بچت کی حوصلہ شکنی ہوگی‘ ماہرین
اتوار 29 مارچ 2015 11:37
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)بیواؤں ،پنشنرز اورسینئر سٹیزنز نے یکم اپریل سے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں ممکنہ کمی پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ شرح منافع میں کمی سے بچت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ نئی مانیٹری پالیسی میں مرکزی بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے بنیادی شرح سود نصف فیصد کمی سے 8فیصد مقرر کی ہے۔
(جاری ہے)
اس کمی کے پیش نظر یکم اپریل سے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پرشرح منافع میں بھی کمی کا امکان ہے۔
حکومت نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کے بعد یکم فروری کو بھی بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اورپنشنرزبینیفٹ اکاؤنٹ کے شرح منافع میں نمایاں کمی کی تھی۔ اس وقت قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں ایک لاکھ روپے سرمایہ کاری پرماہانہ 940روپے منافع ادا کیا جارہا ہے جو اس سے قبل 1280روپے تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیشنل سیونگ اسکیمزکے منافع میں مزید کمی سے بچت کی حوصلہ شکنی ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.