پرویز مشرف کی کمر میں تکلیف بڑھ گئی،ڈاکٹروں نے کچھ ہفتوں کیلئے آرام کا مشورہ دیدیا

ہفتہ 28 مارچ 2015 23:43

پرویز مشرف کی کمر میں تکلیف بڑھ گئی،ڈاکٹروں نے کچھ ہفتوں کیلئے آرام ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کی کمر میں تکلیف بڑھ گئی،ڈاکٹروں نے کچھ ہفتوں کیلئے آرام کا مشورہ دے دیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کی شام سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے گالف کلب کراچی میں دعوت ولیمہ میں شرکت کیلئے جانا تھا لیکن اچانک ان کی کمر میں تکلیف بڑھ گئی، جس کے باعث وہ اس میں شرکت نہ کر سکے،ڈاکٹروں کی ٹیم نے سابق صدر کا فوراً معائنہ کیا جس کے بعد انہیں کچھ ہفتوں کیلئے آرام کا مشورہ دے دیا۔(اح)

متعلقہ عنوان :