عالمی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ کوسونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستا ہوگیا،

فی تولہ سونے کی قیمت 47ہزار 500روپے سے گھٹ کر 47ہزار 450روپے ہوگئی اسی طرح 43روپے کی کمی سے 10گرام سونے کی قیمت 40ہزار 671روپے پر آگئی

ہفتہ 28 مارچ 2015 23:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ کوسونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستا ہوگیا، ایک ہفتہ کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 5ڈالر سستا ہوا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں200روپے کی کمی دیکھنے میں آ ئی۔ہفتہ کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں4ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1199ڈالر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،اسلام آباد ،فیصل آباد ،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 47ہزار 500روپے سے گھٹ کر 47ہزار 450روپے ہوگئی اسی طرح 43روپے کی کمی سے 10گرام سونے کی قیمت 40ہزار 671روپے پر آگئی جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 675روپے پربدستورمستحکم رہی۔ہفتہ واررپورٹ کے مطابق منگل تاہفتہ کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کااضافہ ہواجبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200اور10گرام سونے کی قیمت میں 171روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔