طلباء کا تعلیم کا حصول ملک کے مستقبل کو بہتر بنانے کی کوششوں کا آغاز ہے ، مستقبل میں آپ کو بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا ہو گا ، بہترین تعلیمی بنیاد اور مکمل شخصیت طلباء کو ہر قسم کی مشکلات کابہادری سے مقابلہ کرنے کی اہلیت دے گی،

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف ما رشل سہیل امان کاپی اے ایف سکول سر گودھا میں یو م والدین کی تقر یب سے خطاب

ہفتہ 28 مارچ 2015 23:34

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف ما رشل سہیل امان نے طلباء سے کہاہے کہ ان کی جانب سے تعلیم کا حصول ملک کے مستقبل کو بہتر بنانے کی کوششوں کا آغاز ہے ، مستقبل میں آپ کو بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا ہو گا لیکن آپ کی بہترین تعلیمی بنیاد اور مکمل شخصیت آپ کو ہر قسم کی مشکلات کابہادری سے مقابلہ کرنے کی اہلیت دے گی ، ایک انسان اپنے کردار سے ہی پرکھا جاتا ہے خاص طور پر جب وہ کسی مشکل میں ہو ،اس لیے اپنے دوست احباب کے لیے پُرخلوص محبت رکھیں اور انسانی وقار اور دوسروں کی عزت کو یقینی بنائیں تاکہ آپ اس عظیم درسگاہ کی بہترین روایا ت کو قائم رکھ سکیں۔

وہ ہفتہ کویہاں پی اے ایف پبلک اسکول سر گودھا میں یو م والدین کی سالانہ تقر یب سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

ایئرچیف ما رشل سہیل امان خود بھی اسی عظیم درسگاہ سے فارغ التحصیل ہیں ۔ اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ یہ آپ کے اپنے اور ملک کے مستقبل کو بہتر بنانے کی کوششوں کا آغاز ہے۔ مستقبل میں آپ کو بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا ہو گا لیکن آپ کی بہترین تعلیمی بنیاد اور مکمل شخصیت آپ کو ہر قسم کی مشکلات کابہادری سے مقابلہ کرنے کی اہلیت دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک انسان اپنے کردار سے ہی پرکھا جاتا ہے خاص طور پر جب وہ کسی مشکل میں ہو۔ اس لیے اپنے دوست احباب کے لیے پُرخلوص محبت رکھیں اور انسانی وقار اور دوسروں کی عزت کو یقینی بنائیں تاکہ آپ اس عظیم درسگاہ کی بہترین روایا ت کو قائم رکھ سکیں۔ اس موقع پر ایئرچیف نے پی اے ایف پبلک اسکول سر گودھا کا نام تبدیل کر کے پی اے ایف کالج سرگودھارکھ دیا۔

ائیر چیف نے اس بے مثال درسگاہ کے 08ہاوسز کو پی اے ایف کے شہداء اور جنگ کے ہیروز ، جیسے منہاس ، رفیقی ، علاؤالدین اور ایم ایم عالم کے ناموں سے منسوب کرنے کا اعلان بھی کیا۔ائیر وائس مارشل(ریٹائرڈ) سا جد حبیب ، پرنسپل پی اے ایف پبلک اسکول سر گودھا نے اسکول کی سالانہ رپو رٹ پیش کی جس کے بعد مہمان خصو صی نے بہترین کا ر کر دگی کا مظا ہرہ کرنے والے ہا ؤ سسز اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔

تعلیمی میدان میں مجمو عی بہتر ین کا ر کر دگی پرشہیر احمد ، طلحہ حسیب اور نبیل اسلم کو مشترکہ طور پر اکیڈمک کلر سے نوازا گیا ۔جبکہ گو ہر اعجاز سالِ رواں کے بہترین کھلا ڑی قر ار پا ئے ۔ سپورٹس کی چیگ ول شیلڈ میراج ہاؤس نے جیتی۔ غیر نصابی سر گرمیوں میں اول آنے پر جنرل سروس ٹریننگ کپ ، اٹیکر ہاؤس نے جیتا۔ جبکہ تعلیمی میدان میں چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی سیبر ہاؤس نے جیتی ۔

اس سا ل کا چیمپئین ہا ؤ س بننے پرٹیمپسٹ ہاؤس نے قائداعظم ٹر افی حاصل کی ۔ تقریب کے اختتام پر اسکول کے طلبہ نے جمناسٹک، مارشل آرٹ اور پی ٹی شو پیش کیا۔ اسکول نے شاندار ” ایرو ما ڈلنگ شو“ بھی پیش کیا ۔ نو جو ان طلبہ نے ریمو ٹ کنٹرول کے ذریعے مختلف جہا زوں کے ما ڈلز فضا میں اڑا ئے۔ اس موقع پر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، ریٹائرڈ اساتذہ ، بیوروکریٹس اور طلباء کے والدین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :