سعودی فرمانروا شاہ سلطان کا وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلیفون،مشرق وسطیٰ اوریمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال ،

وزیراعظم نوازشریف کی شاہ سلطان کو سعودی عرب کی سالمیت کو خطرے کی صورت میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی ، وزیر اعظم نے یمن میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا ء پر بھی بات کی ،بحفاظت واپسی کے لیے تعاون مانگا گیا

ہفتہ 28 مارچ 2015 23:08

سعودی فرمانروا شاہ سلطان کا وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلیفون،مشرق وسطیٰ ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) وزیراعظم محمد نوازشریف کو سعودی فرمانرواں روا شاہ سلمان نے فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ اور یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان نے مشرق وسطی کی صورتحال پر سعودی عرب کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلطان اور وزیر اعظم نواز شریف کی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی وعالمی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے یمن میں سعودی عرب اوراس کے اتحادی ممالک کی جانب سے جاری آپریشن کی حمایت کی ۔سعودی خبرایجنسی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے سعودی فرمانرواکوبتایا کہ پاکستان کی تمام عسکری قوت سعودی عرب کیلئے حاضر ہے۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطی ٰکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی اور یمن کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے یمن میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا ء پر بھی بات کی اور ان کی علاقے سے بحفاظت واپسی کے لیے تعاون مانگا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے سعودی فرماں روا کو ایک بار پھر اس کی سالمیت کو خطرے کی صورت میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔واضح رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب اور اتحادی افواج کی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ یمن میں پاکستانی بھی محصور ہیں اور ان کی بحفاظت واپسی کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں ۔