پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 87 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

ہفتہ 28 مارچ 2015 22:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں 87 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہیں۔ پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 85 کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران 87 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں مقابلے کے 3، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ایک، ناجائز اسلحہ کے 20، منشیات 17 ، مفرور 7 سمیت کرمنل کی دیگر وارداتوں میں ملوث دیگر 42 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 21 بندوقیں، 15 گرام ہیروئن، 3726 گرام چرس اور 6 بوتلیں شراب برآمد کرلی ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :