صفدر آباد،ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:45

صفدر آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) صفدر آباروڈ کے قریب سچا سودا چوک میں مزدا ٹرک سڑک پر آگے کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گیا،ٹرک کا ڈرائیور اور اسکا ہیلپر حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مزدا ٹرک نمبر LES-3461 خانقاہ ڈوگراں کی جانب سے شیخوپورہ جا رہا تھا کہ سچا سودا چوک میں کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گیا ،جس کے نتیجہ میں ٹرک کا ڈرائیور کوٹ سلیم کا رہائشی 18سالہ افضل اور اسکا ہیلپر فیصل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔دونوں کی نعشیں ٹرک کا اگلا حصہ کاٹ کر نکا لی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔