حرمین شریفین اور سعودی عرب کے تحفظ و سلامتی کیلئے پورا عالم اسلام تیار ہے،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی،

سعودی عرب نے ہر مشکل مرحلے میں پاکستان کی مدد کی ہے اور پاکستانی قوم سعودی عرب کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گی

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) حرمین شریفین اور سعودی عرب کے تحفظ و سلامتی کیلئے پورا عالم اسلام تیار ہے۔عالمی دہشتگردتنظیم کے سربراہ کی طرف سے حرمین شریفین کی سلامتی سے کھیلنے کی دھمکی قابل مذمت ہے۔ سعودی عرب نے ہر مشکل مرحلے میں پاکستان کی مدد کی ہے اور پاکستانی قوم سعودی عرب کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

حرمین شریفین عالم اسلام کا مرکزہے کسی قسم کی جارحیت قبول نہیں کی جائے گی۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد میں مختلف مکاتب فکر کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا زاہد محمود قاسمی،مولانا عبد الکریم ندیم ،مولانا ایوب صفدر،مولانا عبد الحمید وٹو،مولانا طارق محمود مدنی، پیر نعیم اللہ فاروقی،مولانا محمد امجد،مفتی وحید احمد ،مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا عبد الحمید صابری ودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ صرف سعودی عرب ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے اس لئے حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ بالخصوص یمن اور سعودی عرب کی صورتحال پر او،آئی،سی کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے ۔سعودی عرب اور یمن کی صورتحال پر پاکستان کا موٴقف قوم کی ترجمانی ہے اور حکومت کو دنیا پر واضح کردینا چاہئے کہ سعودی عرب پر کسی قسم کی جارحیت قبول نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :