لاہو رپریس کلب اور پاکستان پریس کلب یوکے کے درمیان دونوں پریس کلبز کے ممبرز کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ایم او یو پر دستخط

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) لاہو رپریس کلب اور پاکستان پریس کلب یوکے کے درمیان دونوں پریس کلبز کے ممبرز کو سہولیات کی فراہمی کیلئے معاہدے کی تقریب منعقد ہوئی۔ لاہور پریس کلب کی جانب سے صدر ارشد انصاری ، سیکرٹری افضال طالب جبکہ پاکستان پریس کلب یوکے کی جانب سے جنرل سیکرٹری اظہر جاوید نے معاہدے پر دستخط کئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اظہر جاوید نے کہا کہ لاہور پریس کلب کے جو بھی ممبرز یوکے میں آئیں گے ان کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ،ہمیں آپس میں تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ،ایسے دونوں ملکوں کی تہذیب کو بھی سمجھنے کا موقع ملے گا،اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ صحافی ایک پل کا کردار ادا کرتے ہیں اور اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے تعلقات بھی مضبوط ہونگے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان پریس کلب یو کے سے جو بھی صحافی لاہورآئے گا اس کو ایک ممبر کی حیثیت سے ڈیل کیا جائے گا اور اس کو تمام سہولیات دی جائیں گی، اس موقع پر لاہور پریس کلب کے سیکرٹری افضال طالب نے کہا کہ پاکستان پریس کلب یوکے کے ساتھ یہ معاہدہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے، اس معاہدے کے بعد پاکستان پریس کلب یوکے کے تمام ممبر ز کو لاہور پریس کلب میں ایسوسی ایٹ ممبر کا درجہ حاصل ہوگا اور اسی طرح لاہور پریس کلب کے تمام ممبرز پاکستان پریس کلب یوکے میں بطور ممبر سہولیات حاصل کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

معاہدے کی تقریب میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :