زمین کواندھیروں میں ڈوبنے سے بچانے کیلئے دنیا بھر میں ارتھ آور منایا جارہا ہے۔

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ۔2015ء) ‬‎ زمین کو اندھیروں میں ڈوبنے سے بچانے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور منا یا جا رہا ہے جس میں پارلیمنٹ ہاوس اور پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری عمارتوں کی لائٹس ایک گھنٹے کیلئے بند کر دی گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ارتھ آور ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نو تک منایا جا رہا ہے جس کے دوران پارلیمنٹ ہاوس ،پنجاب اسمبلی ،واپڈا ہاوس ،سندھ اسمبلی اور دیگر سرکاری عمارتوں کی غیر ضروری لائٹس کو بند کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر اردو پوائنٹ کی جانب سے بھی ارتھ آور میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے ہیڈ آفس کی تمام غیر ضروری لائٹس کو بند کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :