نوجوان کاروباری افراد کو مستحکم کرنے کے لئے حکومت اور نجی سیکٹر کی شراکت ناگزیر ہے‘ڈاکٹر عمر سیف،
پلانایکس کیلئے حکومتِ پنجاب ایک ارب روپے فراہم کریگی ،46کروڑ روپے کیلئے نجی سرمایہ کاروں کو باضابطہ شراکت کی دعوت دی جا رہی ہے
ہفتہ 28 مارچ 2015 20:44
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پی آئی ٹی بی کے تربیتی پروگرام پلان 9کے اگلے مرحلے پلان ایکس کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ نجی سرمایہ کار ، صنعت کار اور تاجر برادری حکومت کے ساتھ شراکت داری کرے تاکہ ان نو آموز افراد کے کاروبار کو دیرپا اور مستحکم بنیاد فراہم ہو سکے۔
وہ یہاں اپنے دفتر میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں، صنعتکاروں اور تاجروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ اجلاس میں سابق وفاقی وزیر خزانہ سلمان شاہ، کراچی سٹاک ایکسچینج کے مینجنگ ڈائریکٹر ندیم نقوی، ممتاز صنعتکار اعظم سہگل، شہریار علی سمیت پاکستان، جنوبی افریقہ اورترکی کے اہم سرمایہ کاروں نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ چند سال سے پاکستان میں پلان9 جیسے پلیٹ فارم نوجوانوں کو اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لئے ترغیب دینے میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف روزگار کے مواقع بڑھے ہیں بلکہ بیرونی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اس سے سازگار کاروباری ماحول میں اضافہ ہو نے کے ساتھ نئے انٹر پریونرز کا ایک مضبوط نیٹ ورک بھی قائم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی نے اب تک اپنے سٹارٹ اپ پروگرام پلان9 کے ذریعے جن نوجوانوں کو کمپنیاں بنا کر دی ہیں انکو مزید آگے بڑھانے کے لئے پلانx شروع کیا گیا ہے جس کے لئے حکومتِ پنجاب ایک ارب روپے فراہم کرے گی جبکہ مزید46کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لئے نجی سرمایہ کاروں کو باضابطہ شراکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارے تربیتی پروگرام کا دائرہ ء کار وسیع ہو گا اور اس سے زیادہ نوجوان مستفید ہو سکیں گے۔ شرکائے اجلاس نے پلانx میں سرمایہ کاری میں کافی دلچسپی ظاہر کی۔ ڈاکٹر عمر سیف اور پلان 9کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نبیل قدیر نے اس موقع پر شرکا ء کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.