ترقیاتی منصوبوں کی سزا کسانوں کو نہ دی جائے‘ عوامی تحریک پنجاب،
رکھ برانچ کینال فیصل آباد 4 ماہ سے بند ہے، لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ بنجر ہو گیا، نہر کھولنے کے حوالے سے وعدوں پر ٹرخایا جارہا ہے‘ بشارت جسپال سے کسانوں کے وفد کی ملاقات
ہفتہ 28 مارچ 2015 20:43
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال سے گزشتہ روز فیصل آباد، حافظ آباد اور جھنگ کے کسانوں کے ایک وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور کسانوں کے مسائل سے آگاہ کیا، وفد نے بتایا کہ رکھ برانچ کینال فیصل آباد انڈر پاس جھال خانوالہ کی تعمیر کے باعث بند ہے اس تعمیر کی وجہ سے نا صرف فیصل آباد تقسیم ہو کررہ گیا ہے بلکہ لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ بھی بنجر ہو کر رہ گیا ہے ،سب سے زیادہ چارے کی فصل کو نقصان پہنچا ہے اگر یہ بندش مزید کچھ عرصہ جاری رہی تو لاکھوں جانور وں کو چارہ کی فراہمی ممکن نہیں رہے گی اورلائیو سٹاک کو نقصان پہنچے گا۔
نہر کھولنے کے حوالے سے وعدوں پر ٹرخایا جارہا ہے۔بشارت جسپال نے کہا کہ حکومت سے کہتے ہیں کہ وہ اپنے ترقیاتی منصوبوں کی سزا کسانوں کو نہ دے ،کسان حکمرانوں کی مہربانیوں سے پہلے ہی موت و حیات کی کشمکش کا شکار ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انڈر پاس جھال خانوالہ فیصل آباد کی تعمیر کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ یہ انڈر پاس ایک ماہ کی ریکارڈ مدت کے اندر مکمل کر لیا جائے گا جو چار ماہ گزر جانے کے بعد بھی نا مکمل ہے جس کی سزا کسان اور مال مویشی بھگت رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے اتنی طویل مدت کیلئے رکھ برانچ کینال فیصل آباد کبھی بھی اتنے طویل عرصہ کیلئے بند نہیں ہوئی، نہر کی بندش بیڈگورننس اور کسانوں کے مسائل سے لاتعلقی ہے اور اس وجہ سے سب سے زیادہ نقصان چارے کی فصل کو پہنچ رہا ہے ۔رکھ برانچ کی بندش کے باعث گندم کی رواں سال کی فصل کو بھی آخری پانی نہیں مل سکا تھا جس کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ پیداوار میں کمی کا نقصان بھی اٹھانا پڑا اور آئندہ تمام فصلیں جن میں مکئی کی فصل بطور خاص شامل ہے کی کاشت خطرے میں پڑ چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی و صوبائی حکومت نہر کی بندش کے معاملے کو سنجیدگی سے لے،کسان پہلے ہی تنگ آ کر سڑکوں پر آ چکا ہے اس کے مزید ضبط اور صبر کا امتحان نہ لیا جائے اور رکھ برانچ کینال فیصل آباد کو آبپاشی کیلئے بلاتاخیر کھولا جائے اور انڈرپاس کے مجوزہ منصوبے کی بروقت عدم تکمیل کی تحقیقات کروائی جائے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.