پارلیمنٹ ہاؤس میں ارتھ آور کے سلسلہ میں ہونیوالی تقریب موسم کی خرابی کے باعث منسوخ

ہفتہ 28 مارچ 2015 19:36

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء ) پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ارتھ آور کے سلسلہ میں ہونیوالی تقریب موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ارتھ آور پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے جس کا مقصد رضا کارانہ طور پر اپنی لائٹس بند رکھنا ہے تاکہ ایک گھنٹہ توانائی کی بچت کی جاسکے ۔

(جاری ہے)

ارتھ آور منانے کے سلسلہ میں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں 2015ء کا ارتھ آور منانے کی تقریب منعقد ہونا تھی جسے خرابی موسم کے باعث منسوخ کردیا گیا ۔ بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں رات کو بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ ارتھ آوار معمول کے مطابق 8:30 سے 9:30 تک منایا جائے گا ۔ ارتھ آور منانے کا مقصد عالمی سطح پر پیغام دینا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ۔

متعلقہ عنوان :