یمن میں بغاوت کھڑی کرنا سعودی عرب کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی خوفناک سازش ہے،مسلم ملکوں کو متحد ہو کر دشمنان اسلام کی سازشوں کا توڑ کرنا چاہیے،او آئی سی کا اجلاس بلا کر متفقہ لائحہ عمل ترتیب دینا چاہیے،یہ مسئلہ سیاسی یا علاقائی نہیں ہمارے ایمان و عقیدے کا ہے، حرمین الشریفین کے تحفظ کے مسئلہ پر ہمیں ہر قسم کے ذاتی و سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے ،
امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کا بیان
ہفتہ 28 مارچ 2015 19:28
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ یمن میں بغاوت کھڑی کرنا سعودی عرب کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی خوفناک سازش ہے،مسلم ملکوں کو متحد ہو کر دشمنان اسلام کی سازشوں کا توڑ کرنا چاہیے،او آئی سی کا اجلاس بلا کر متفقہ لائحہ عمل ترتیب دینا چاہیے،یہ مسئلہ سیاسی یا علاقائی نہیں ہمارے ایمان و عقیدے کا ہے، حرمین الشریفین کے تحفظ کے مسئلہ پر ہمیں ہر قسم کے ذاتی و سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے ۔
ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یمن میں بغاوت صرف وہاں کا علاقائی مسئلہ نہیں ہے۔ اگر خطہ کی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات صاف طور پر واضح ہے کہ وہاں طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت بغاوت کھڑی کی گئی اور باغیوں کا قبضہ کروایا گیا۔(جاری ہے)
یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ سعودی عرب کا مسئلہ عام ملکوں جیسا نہیں ہے۔ وہاں بیت اللہ اور مسجد نبوی ہونے کی وجہ سے یہ سب مسلمانوں کا روحانی مرکز ہے اس لئے سعودی عرب کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی سازشوں کا ناکام بنانابہت ضروری ہے اور اس مقصد کیلئے سب ملکوں کو اپنے علاقائی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان پر جب کبھی بھی کوئی مشکل وقت آیا ہے سعودی عرب ہمیشہ ہمارے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوا ہے۔ اس وقت جب وہ مشکل سے دوچار ہے توپاکستانی حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ تمام مسلم ممالک کا اتحاد بنا کربرادر اسلامی ملک کے ساتھ کھڑاہواور ان کی ہر ممکن مددوحمایت کی جائے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ سرزمین حرمین الشریفین کے خلاف سازشیں مسلمانوں کے دل پر ہاتھ ڈالنے والی بات ہے۔ہم سعودی عرب کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔سعودی عرب کے حوالہ سے مخالفانہ بیان بازی کرنے والوں کواس مسئلہ کی حساسیت کو سمجھنا چاہئے ۔ صر ف ذاتی مفادات اور اندرونی جھگڑوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اختلافات کا کوئی جواز نہیں ہے۔ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوام کو چاہئے کہ وہ متحد ہو کر حرمین کے دفاع کے لئے آواز بلند کریں۔ جماعة الدعوة تحفظ حرمین الشریفین کے لئے پاکستان بھر میں رائے عامہ ہموار کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ بظاہر سعودی عرب کے حق میں بیانات دے رہا ہے مگر یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ یمن میں باغیوں کو اسلحہ و امداد امریکہ اوریہودیوں کی طرف سے دی جارہی ہے۔آجکل جنگوں کا انداز بدل چکا ہے۔ صلیبی و یہودی مسلم ملکوں میں پراکسی وار لڑ رہے ہیں۔مسلم ملکوں میں افراتفری و انتشار پیدا اور بغاوت کی تحریکیں کھڑی کی جاتی ہیں۔ اس وقت یمن اس کی زندہ مثال ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ ہم اس وقت تک صحیح مسلمان نہیں ہو سکتے جب تک حرمین الشریفین ہمیں اپنی جان و مال سے زیادہ عزیز نہ ہو۔میدانوں میں مار کھانے کے بعد جس طرح پاکستان میں تخریب کاری و دہشت گردی کو پروان چڑھایا گیا اسی طرح سعودی عرب بھی اللہ کے دشمنوں کو بہت کھٹکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے قوم کی امنگوں کے مطابق سعودی عرب کی حمایت کا جو فیصلہ کیا ہے ہم اس کی بھرپور انداز میں تائید کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.