سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں پر حملے بزدلانہ طرز عمل ہے ؛چیف سی پی ایل سی سندھ احمد چنائے

ہفتہ 28 مارچ 2015 18:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) چیف سی پی ایل سی سندھ احمد چنائے نے سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں پر حملے کو بزدلانہ طرز عمل قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

سی پی ایل سی سندھ گورنر ہاوس سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس یو کے اہلکاروں پر حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے احمد چنائے نے کہا ہے کہ شہر میں جاری امن و امان کی موجودہ صورت حال میں رینجرز و پولیس مشترکہ طور پر مبارک باد کے مستحق ہیں اور کسی بھی طرح کی بزدلانہ کاروائی ہمارے دلیر اور بہادر سیکورٹی اہلکاروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔احمد چنائے نے ایس ایس یو کے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :