راولپنڈی کی انتظامیہ تاجروں کو لولی پاپ دے کر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے؛ رہنماپاکستان عوامی تحریک غلام علی خان

ہفتہ 28 مارچ 2015 18:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء)پاکستان عوامی تحریک کے رہنمامیڈیاکوآرڈینیٹر غلام علی خان،صدر پی پی14امجد عباسی،صدر عوامی یوتھ ونگ وسیم خٹک نے کہا ہے کہ راولپنڈی کی انتظامیہ تاجروں کو لولی پاپ دے کر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے، عوامی تحریک عوامی حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزتاجر ایکشن کمیٹی راولپنڈی کے زیراہتمام لگنے والے احتجاجی کیمپ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرملک طاہر جاوید، حاجی عبدالغفور،شیخ جاوید عالم، محسن بھٹی ایڈووکیٹ،جاوید اکبر بٹ،راجہ آصف اقبال،اسامہ نازاور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے میں تاخیر کے باعث مری روڈ کی دکانوں میں کام کرنے والے ہزاروں ملازم بے روزگار ہوگئے،کاروبار نہ ہونے کے باعث دکانداروں کے کروڑو روپے ڈوب چکے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مری روڈ کو فوری طور پر کلیئر کیا جائے ورنہ احتجاج کا سلسلہ مذید طول پکڑ سکتا ہے۔بڑے دکانداروں کو نوازے کے علاوہ چھوٹے دکانداروں کو بھی ریلیف دیا جائے اور دکانوں پر کام کرنے والے ملازمین جو بے روزگار ہوگئے ان کے لئے بھی پیکیج کااعلان کیا جائے۔