اوکاڑہ کینٹ، پولیس نے پتنگ بازوں کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دیدی،

پتنگ بازی کے باعث کسی شہری کو جانی نقصان ہوا تو ذمہ دار مقامی ایس ایچ او ہوگا ، شہری

ہفتہ 28 مارچ 2015 18:28

اوکاڑہ کینٹ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء ) پولیس نے پتنگ بازوں کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے دی۔ آوارہ نوجوان شہر کے گنجان آباد علاقوں میں پتنگ بازی کے مقابلوں میں مصروف، پولیس لمبی تان کر سوگئی۔ اگر پتنگ بازی کے باعث کسی شہری کو جانی نقصان ہوا تو اسکا ذمہ دار مقامی ایس ایچ او ہوگا ، شہریوں کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے گنجان آباد علاقوں صمد پورہ، پیپلز کالونی، صدیق نگر، فردوس ٹاؤن، شریف ٹاؤن، دبئی ٹاؤن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پرہے یوں معلوم ہوتا ہے پولیس نے ان کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہو۔

یہاں تک کہ ماڈل تھانہ بی ڈویژن سے چند گز کے فاصلے پر پتنگ بازی کے مقابلے دن بھر ہوتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی ایس ایچ او پتنگ بازی کے مقابلے رکوانے کی بجائے دیکھ کر لطف اندوز ہوتا رہتا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقامی ایس ایچ او بھی پتنگ بازی کا شوقین ہے اور پتنگ اور دھاتی ڈور فروشوں سے اس کے قریبی تعلقات ہیں۔ علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پتنگ بازی کے باعث کوئی سانحہ رونما ہوا تو ذمہ دار مقامی پولیس ہوگی جنہوں نے پتنگ بازوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازی رکوانے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے اور سپیشل فورس شہر میں تعینات کی جائے جو پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔

اس سلسلہ میں ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ میرے علاقے میں پتنگ بازی نہیں ہوتی اگر کوئی پتنگ بازی کرتا دیکھا گیا تو قانون کے مطابق کاروائی کریں گے

متعلقہ عنوان :