چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ خضدار کے احاطہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

ہفتہ 28 مارچ 2015 18:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء ) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی نے سیشن کورٹ خضدار کے احاطہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ،اس موقع پربلوچستان ہائی کورٹ کے معزز جج جناب جسٹس نعیم اختر افغان ، کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد اکبر حریفال ،ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ ،اور سیشن جج خضدار جناب غلام صدیق بازئی بھی موجود تھے جنہوں نے باری باری سیشن کورٹ کے احاطے میں پودے لگائے ۔

متعلقہ عنوان :