کلی جیو میں کمرے میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث شوہر جاں بحق ہوگیا

ہفتہ 28 مارچ 2015 18:16

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء ) کلی جیو میں کمرے میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث شوہر جاں بحق ہوگیا جبکہ بیوی بے ہوش ہوگئی تفصیلا ت کے مطابق کلی جیو میں عبدالغفار اور اسکی اہلیہ گذشتہ شب کمرے میں گیس جلا کر سوگئے رات کو کسی وقت کمرے میں گیس بند ہوگئی جس کی وجہ سے شوہر عبدالغفار جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی اہلیہ بے ہوش ہوگئی گھروالوں نے فوری طورپر عبدالغفار اور اس کی اہلیہ کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کہ عبدالغفار جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی اہلیہ بے ہوش ہے اوراس کی حالت نازک ہے ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد عبدالغفار کی میت اس کے ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ اہلیہ ہسپتا ل میں داخل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :