تعلیم ایک نعمت ہے ،اہمیت وافادیت ہر ملک معاشرے اور قوم کی ترقی وخوشحالی میں مسلمہ ہے ، پشتونخواملی عوامی پارٹی

ہفتہ 28 مارچ 2015 18:16

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی کامیاب جاری سکول داخلہ مہم کوسراہتے ہوئے اسے علم کے فروغ اور ناخوادندگی وجہالت کے خاتمے کی جدوجہد میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے اور تمام علم دوست وطن دوست باشعور عوام و حلقوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے خواندگی کیخلاف جاری تحریک میں اپنا علمی و قومی فریضہ ادا کرے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیم ایک نعمت ہے اور اس کی اہمیت وافادیت ہر ملک معاشرے اور قوم کی ترقی وخوشحالی میں مسلمہ ہے اور بحثیت قوم ،فرداور معاشرہ علم کا حصول ہمارا بنیادی ضرورت ہے اور کسی بھی انسانی معاشرے کی مجموعی ترقی جدید علوم کے حصول کے بغیر ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

اور دنیا کی تمام ترقی ممالک اقوام اور معاشروں کی روز افزوں ترقی بھی علم کی مرہون منت ہے اور کائنات کی تسخیر کیلئے سائنسی علوم سے استعفادہ حاصل کیاجارہا ہے اور علم ہی کی بنیاد پر آج کا انسان خلاؤں ،سیاروں کے تسخیر کو نئے علمی ایجادات کی بنیاد پر ممکن بنارہا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نیا تعلیمی سال شروع ہوچکا ہے لہٰذا والدین کا بنیادی فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے بچوں اوربچیوں کو سکولوں میں داخل کرکے انھیں تعلیم جیسے نعمت سے محروم نہ کرے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور اس کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے پشتونخوامیپ اور دیگر سیاسی جمہوری قوتوں کی جدوجہد کی برکت سے ملکی آئین کے آرٹیکل 25-Aکے تحت 5سے 16تک تعلیم کو مفت لازمی اور صوبوں کی ذمہ داری قرار دیا گیا ہے ۔

پشتونخوامیپ اور موجودہ صوبائی حکومت نے تعلیم کیلئے بہت سے زیادہ امکانات اور ذرائع فراہم کےئے ہیں اور تعلیم کیلئے مختص اربوں روپے کے بجٹ اور دیگر تعلیمی وسائل وذرائع عوا م کے بچوں اور بچیوں کیلئے ہیں ۔ لہٰذا ان کاوشوں کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے بچوں کو سکولوں میں داخل کروانا لازمی امر ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی فرائض میں یہ شامل ہے کہ تمام بچوں اور بچیوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے ممکنہ سہولتیں وضروریات بروقت فراہم کرے اور والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرکے ان کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔

ایک جانب حکومت اپنی ذمہ داریوں کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے اور دوسری جانب والدین کو بھی اپنی ذمہ داری کا بھرپور انداز میں احساس کرنا ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سکول داخلہ مہم بڑی کامیابی سے جاری ہے مہم کے دوارن پارٹی اور ارگناہزیشن کے کارکن گھر گھر جاکر عوام کو اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کروانے کی اپیل کر رہے ہیں۔۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دور دراز علاقے جہاں بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کا ریشو انتہائی کم ہے پارٹی اور آرگنائزیشن کے کارکن وہاں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :