میرپور ماتھیلو،ایف ایف سی کھاد فیکٹری کے مزدوروں کا مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 28 مارچ 2015 18:07

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) ایف ایف سی کھاد فیکٹری کے مزدوروں نے ہفتہ کے روزبھی مطالبات کی منظوری کے لیے گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیااس سلسلے میں مزدور رہنماؤں عبدالحق کھٹیان، محمد اسلم آرائین، عبدالمجید سمیجو و دیگر کا کہنا تھا کہ، فیکٹری انتظامیہ نے 12 ملازمین کو بنا جواز کے برطرف کردیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہیں ہو رہا ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے دوسری جانب رابطہ کرنے پر ایف ایف سی کھاد فیکٹری میرپور ماتھیلو کے پبلک ریلیشنگ آفیسر ابراہیم کیانی کا کہنا تھا کہ ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد سے مزدوری کروانا غیرقانونی عمل ہے، ایف ایف سی کھاد فیکٹری میرپور ماتھیلو ذمہ دار اور قانون پر عمل کرنے والا ادارہ ہے اس لیئے قانون پر عمل کرتے ہوئے ٹھیکیدار نے ایسے تمام افراد کو کام کرنے سے روکا ہے، کسی کو بیروزگار نہیں کیا، ایف ایف سی کھاد فیکٹری مقامی افراد کو روزگار دے رہی ہے، علاقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں، کچھ مفاد پرست مزدور رہنما سادہ لوح مزدوروں کو اپنے مزموم مقاصد کے لیئے استعمال کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ کسی کی بھی بلیک میلنگ میں نہیںآ ئیں گے جس کی بھی عمر 60 سال سے زائد ہے انہیں ملازمت پر نہیں رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :