یمن میں محصور پاکستانی بیٹیوں صدر پاکستان سے دل دہلا دینے والی اپیل کر دی
ہفتہ 28 مارچ 2015 17:06
صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) یمن میں محصور پاکستانی بیٹی نے صدر پاکستان سے درد نا ک اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہاں ان کی عزتوں کو خطرہ ہے آپ ہمیں یہا ں سے نکالنے کیلئے اقدامات کریں۔تفصیلات کے مطابق یمن میں محصور لڑکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ اس وقت ان کے ساتھ بہت سے لوگ محصور ہیں ان میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں لیکن انہیں سفارت خانے کی جانب سے د و آپشن دی گئی ہے کہ وہ زمینی راستے کے ذریعے حدیدہ باہر نکل جائیں لیکن وہ یہاں پر آدھا کلومیٹر بھی نہیں چل سکتیں ہر طرف حوثی موجود ہیں اور مسلسل بمباری ہورہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ انہیں یہاں کھانے پینے سے زیادہ عزتوں کا خطرہ ہے ،انہوں نے صدر پاکستان سے سوال کیا کہ اگر ان کی جگہ آپ کی بیٹی یا بیوی ہوتی توآپ کیا اقدامات کرتے ،ہم بھی آپ کی بیٹیاں ہیں اس لیے ہماری مدد کی جائے ،ہمیں یہاں سے نکالا جائے اس سے پہلے کے تمام تر اقدامات معطل ہو جائیں ،ہمیں یہاں سے نکالنے کیلئے اقدمات کیے جائیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ان کے پاس یہاں سے نکلنے کیلئے صرف دوراستے ہیں ایک سمندی راستہ اور دوسرا ہوائی راستہ ہے اس کے علاوہ زمینی راستہ محفوظ نہیں ہے ہرطرف بمباری ہو رہی ہے اور باہر حوثی موجود ہیں اس لیے زمینی راستہ کے ذریعے آدھا کلومیٹر بھی سفر نہیں کرسکتیں۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.