بھارت کے خلاف میچ ہاتھ میں تھا تاہم بلے بازوں نے میچ ہروایا، وقار یونس

ہفتہ 28 مارچ 2015 13:27

بھارت کے خلاف میچ ہاتھ میں تھا تاہم بلے بازوں نے میچ ہروایا،  وقار یونس

میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28مارچ ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ٹیم بنانے ہے تو نوجوانوں کو موقع دینا ہوگا ، ٹیم کی سلیکشن کے وقت کپتان ، کوچ اور چیف سلیکٹر کو با اختیار بنا نا ہوگا ، چیئر مین پی سی بی کو تجاویز دیدی ہیں ،فیصلہ کر نا اب ان کا کام ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹر ز کو ٹی وی کے بجائے میدان میں آکر کھلاڑیوں کی مدد کر نی چاہیئے ، تبصروں اور تنقید سے ٹیم ٹھیک نہیں ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں فیلڈنگ اور انتخاب کے وقت فٹنس کا میعار بہترکرنا ہوگا ،شاہد آفرید ی سے بہت امیدیں تھیں لیکن بد قسمتی سے وہ پرفار م نہیں کر سکے ،بھارت کے خلاف میچ ہاتھ میں تھا تاہم بلے بازوں نے میچ ہروایا، ہر ورلڈ کپ کے بعد ٹیم میں تھوڑی بہت تبدیلیاں آتی رہتی ہیں ، شائقین کرکٹ کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں کئی نئے چہرے نظر آئیں گے ۔ورلڈ کپ فائنل کے بارے میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ فائنل کی دونوں ٹیمیں بہت اچھی ہیں تاہم باؤنسی پچ کا فائدہ آسٹریلیا کو ہوسکتا ہے،کیوی کپتان برینڈن میکولم اگر چل پڑے تو نیوزی لینڈ ورلڈ کپ اپنے نام کر سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :