شاہد آفریدی کو بیس بال ٹیم میں شمولیت کی دعوت

ہفتہ 28 مارچ 2015 13:05

شاہد آفریدی کو بیس بال ٹیم میں شمولیت کی دعوت

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) پاکستانی آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کو ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کے بعد بیس بال ٹیم میں شمولیت کی دعوت مل گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری خاور شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ کا بڑا نام ہیں جنہوں نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے بار بار ٹیم کو فتح دلائی۔ اب جب وہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں تو ہماری خواہش ہے کہ وہ بیس بال ٹیم میں شامل ہوں۔ وہ جس طرح بیٹنگ کرتے ہیں، بیس بال کے کھیل میں بھی بہت کامیاب ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :