راولپنڈی : بیٹی سے ملاقات کے لیے عدالت جا رہا تھا کہ فائرنگ ہو گئی، بیٹی سے ملنے نہیں دیا جا رہا، ماڈل ایان علی کے والد راجا حفیظ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 مارچ 2015 12:45

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 مارچ 2015 ء) : ماڈل ایان علی کے والد راجا حفیظ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی سے ملاقات کے لیے عدالت جا رہا تھا کہ فائرنگ ہو گئی، مجھے میری بیٹی سے ملنے نہیں دیا جا رہا، ایان علی کے والد کا کہنا ہے کہ دھمکیوں کے باعث راستہ بدل بدل کر بیٹی سے ملاقات کے لیے جا رہا تھا.

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میں نے بار ہا سکیورٹی کے لیے درخواست دی رکھی ہے لیکن مجھے سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی.

ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ایان علی بے قصور ہے پیسہ ان کا نہیں ہے ایان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے جن لوگوں نے ایان علی کو پیسے دئے انہوں نے ہی مجھ پر حملہ کیا ہے. آج صبح ماڈل ایان علی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے بھائی اور وکیل کے علاوہ کسی سے ملاقات نہیں کرنا چاہتیں. یاد رہے کہ راجا حفیظ ماڈل ایان علی کے سوتیلے والد ہیں.

متعلقہ عنوان :