کرکٹ کے نئے عالمی چیمپئن کا فیصلہ کل میلبورن میں ہوگا

ہفتہ 28 مارچ 2015 12:36

کرکٹ کے نئے عالمی چیمپئن کا فیصلہ کل میلبورن میں ہوگا
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28مارچ ۔2015ء ) آئندہ 4 سال کے لیے کرکٹ کے نئے عالمی چیمپئن کا فیصلہ کل بروز اتوار 29مارچ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ سے ہوگا ۔ 11 ویں عالمی کپ کا فیصلہ کن معرکہ کل آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہو گا ۔ بڑے ایونٹ کا بڑا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہو گا ۔

دونوں ٹیموں نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ، بلکہ نظریں ایک جیت پر دھر لی ہیں ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کو چار بار کے چیمپئن ہونے کا مان ہے تو ایونٹ میں ناقابل شکست رہنا نیوزی لینڈ کی شان ہے ۔ کیوی بیٹسمین برینڈن میکلم کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دیگر میچوں کی طرح کیوی ٹیم فائنل میں بھی اسی جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی ، برینڈن میکلم کے مطابق دنیا کے اکثر ممالک نیوزی لینڈ کو ورلڈ چیمپئن بنتے دیکھنا چاہتے ہیں دوسری جانب کینگرو ٹیم بھی 5ویں بار ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے بے چین ہے ۔ عالمی کپ کی تاریخ میں دوسری بار دو میزبان ٹیمیں فائنل مقابلے میں آمنے سامنے آئیں گی ۔ آسٹریلوی سرزمین پر یہ دونوں ٹیموں کا ورلڈ کپ کا پہلا میچ ہے ۔

متعلقہ عنوان :