صحافی سید اعجاز رضوی اور ان کی اہلیہ کی پہلی برسی

جمعہ 27 مارچ 2015 17:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) معروف صحافی سید اعجاز رضوی اور ان کی اہلیہ سیدہ ساجدہ کی پہلی برسی کل ( اتوار ) کو منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کی صاحبزادہ شازیہ اعجاز کی رہائشگاہ محلہ منج کٹھا اندرون لوہاری گیٹ میں تین بجے سہ پہر مرحومین کے ایضال ثواب کے لئے قرآن خوان اور دعائے مغفرت ہو گی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ عارضہ قلب اور فالج کے باعث سید اعجاز رضوی کا انتقال گزشتہ برس ہوا تھا ، ان کی وفات کے ایک ہفتے کے بعد ان کی اہلیہ بھی اس جہان فانی سے کوچ کر گئیں ۔ دونوں میاں بیوی کو قبرستان میانی صاحب حضرت واصف علی واصف کے مزار کے قریب سپرد خاک کیا گیا ۔