تاندلیانوالہ میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 18گھنٹے تک پہنچ گیا ، کا کاروبار ٹھپ

جمعہ 27 مارچ 2015 17:46

تاندلیانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء ) تاندلیانوالہ اور گردونواح میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 18گھنٹے تک پہنچ گیا اور ہر گھنٹہ کے بعد چار چار گھنٹے کی بجلی کی بندش نے لوگوں کا کاروبار ٹھپ کردیا ہے اور لوگ ابھی ہی سے حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے توانائی کے بحران کاشکار ہورہے ہیں اور موجودہ حکومت نے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے باتوں کے علاوہ کوئی عملی اقدام نہیں کیا ہے اب لوگ بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ سے دوچار ہورہے ہیں اور پھر مچھروں کی بہتات بھی باعث پریشانی ہے عوام نے حکومتی ناقص پالیسیوں پر بجلی کی شدید بندش کو حکومت کی ناکامی قراردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :