عمران خان اور سیاست کے درمیا ن کافی فاصلے باقی ہیں ،فون ریکارڈنگ منظرِ عام پر آنے سے عمران خان اور عارف علوی کوپی ٹی وی حملہ کیس میں گرفتار کیا جائے،ملک جنت گُل کاکڑ
جمعہ 27 مارچ 2015 17:45
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ ذون کے انچارج ملک جنت گُل کاکڑ جوائنٹ انچارج سید سلیم اختر ایڈوکیٹ اراکین کمیٹی حاجی نفیس بابر، عبدالستار قریشی ،ارباب غنی کاسی، محمد ادریس ودیگر زمہ داران کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں عمران خان کے دھرنے کی ناکامی میں ایم کیو ایم سے مدد طلب کرنا نئے منظر عام پر آنے والی فون رکارڈنگ میں شامل ہے۔
جاری کردہ بیان میں کہا کہ سیاست عوام کے حقوق اور خدمت کرنے کیلئے کیا جائے تو عبادت میں شمار ہوتا ہے لیکن اگر سیاست ذاتی مفاداور کرپشن کیلئے کیا جائے تو ہم سمجھتے ہیں کہ وہ اس دنیا اور آخرت میں اللہ پاک اور عوام کو جواب دہ ہوگا ایم کیو ایم کے کارکنان اور عوامی نمائندے ہمیشہ عوامی خدمت میں مصروف عمل ہوتے ہیں۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ عمران خان اور سیاست کے درمیان ابتک کافی فاصلے باقی ہیں ۔
اور اب بھی ان کو سیکھنے کے عمل سے گزرنا ہوگاکیونکہ اسلام آباد دھرنے اور گزشتہ روز آزاد کشمیر جلسہ میں موصوف نے جس طرح بازاری زبان استمال کرتے رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ ایسا زبان درازی اور باتیں ایک عام جاہل شخص بھی نہیں کر سکتا کیونکہ ایسی بازاری زبان اور گالم گلوچ کی سیاست سے قوم کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ۔انھوں نے کہا عمران خان قوم سے مشروط معافی منگیں اور آئندہ بھی ایسا مزموم حرکات سے اپنے آپ کو دور رکھا جائے۔جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران خان اور عارف علوی کے درمیان دھرنے کے دوران فون ریکارڈنگ منظرِ عام پر آنے سے بہت شکوک اور شہبات جنم لیتے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی پر حملہ کر دیا ہے اور کارکنوں نے پی ٹی وی کے نشریات کو بند کر دیا اور اس ریکارڈنگ میں ایم کیو ایم سے تعاون اور حمایت پربھی باتیں موجود ہیں۔جاری بیان میں حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اور عارف علوی اور پی ٹی وی پر حملہ میں شامل کارکنان پرملکی بغاوت اور دہشت گردی کے الزام میں مقدمہ چلنا چاہئے اور حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے حوالے کیا جائے کیونکہ اب ثابت ہو گیاکہ پی ٹی وی پر حملہ اور اُس وقت دیگر واقعات میں عمران خان اور عارف علوی برائے راست ملوث تھے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.