کامونکے،ڈکیتی چوری اور نوسربازی کی وارداتوں میں عوام لاکھوں روپے ،طلائی زیورات اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے

جمعہ 27 مارچ 2015 17:43

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء)ڈکیتی چوری اور نوسربازی کی وارداتوں میں عوام لاکھوں روپے ،طلائی زیورات اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے،بتایا گیا ہے کہ ایمن آباد کے رہائشی لیاقت علی کے گھر گزشتہ روز چار نامعلوم ڈاکو گھس آئے اور انہوں نے اہلخانہ کو یرغمال بناکر پانچ ہزار روپے نقدی،پانچ تولہ کے طلائی زیورات،دو موبائل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

جبکہ نوسربازی کی واردات میں نواحی گاؤں کے عمران نے اشرف آباد کے شجاعت علی سے 35لاکھ روپے کے چاول خرید کر اسے چیک دے دیا جو جعلی ثابت ہوا،سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔چوری کی واردات میں جی ٹی روڈ پر واقع اشیاء رائس ملز کے باہر سے چور نواحی گاؤں چک ہندہ کے محمد علی کی موٹرسائیکل نمبر جی اے این 531چرا کر لے گئے۔دوسری واردات میں خان ٹاؤن کی فہمیدہ بی بی کے گھر سے ملزمان محسن علی وغیرہ نے تالے توڑ کر پانچ تولہ کے طلائی زیورات اور قیمتی سامان چوری کرلیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔