قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران11مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

جمعہ 27 مارچ 2015 17:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء)قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 11مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات لورالائی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او سمیت3پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھاجس کے بعد سیکورٹی فورسز نے قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 11مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتش شروع کردی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک جبکہ تین کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔