نصیرآباد میں ڈسڑکٹ ایجوکیشن سیکڑ پلان کی تشکیل کیلئے مشاورتی اجلاس ،مختلف تجاویزدی گئیں

جمعہ 27 مارچ 2015 17:10

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء)نصیرآباد میں ڈسڑکٹ ایجوکیشن سیکڑ پلان کی تشکیل کیلئے سوسائٹی کے منیجنگ ڈائریکڑ عرفان احمد سابقہ ڈائریکڑ ایجوکیشن بلوچستان محمد انور کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسرنصیرآباد محمد عارف جروار ڈی ڈی اوز محمد صاد ق عمرانی محمد دین داؤدپوتا جی ٹی اے کے صدر خان محمد سیال یونیسف کے نصیرآباد کے آفیسر محمد اعظم مری میر محمد سلیمان رند عطاء الله ساسولی عبدالصمد بنگلزئی این سی ایچ ڈی کے عبدالسلام بلوچ سابق صدرپریس کلب نصیرآباد نصیراحمد مستوئی سنیئر صحافی واحد جتوئی سمیت دیگر طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی اجلاس میں نصیرآباد میں محکمہ تعلیم میں ڈسڑکٹ ایجوکیشن سیکڑ پلان کو تشکیل دینے کیلئے مختلف تجاویز دی گئیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے منیجنگ ڈائریکڑ عرفان احمد سابقہ ڈائریکڑ ایجوکیشن محمد انور نے کہاکہ بلوچستان میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ ایجوکیشن کے تمام طبقہ فکر کے آفیسران کی صلاحتیوں کو بروکار لاتے ہوئے مشاورت سے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اسٹیک ہولڈز کو اپنی خدمات سر انجام دینی ہو نگی انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر فعال بنانے اساتذہ کی غیر حاضری پر کنڑول پانے کیلئے والدین کمیٹی کی تشکیل بھی ناگزیز ہو چکی ہے اور کہاکہ والدین کمیٹیاں سکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین پر مشتمل ہونگی اور کہاکہ ڈسڑکٹ ایجوکیشن سیکڑ پلان کی تشکیل اور فعالیت سے تعلیمی نظام میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ سکولوں سے غیر حاضر ہونے والے اساتذہ کرام کا راستہ بھی روکا جا سکے گا انہوں نے کہاکہ اس کمیٹی کے تحت محکمہ صحت اور نجی تعلیمی اداروں کا رابطہ گورنمنٹ کے تعلیمی اداروں کے ساتھ رکھنے کیلئے اقدامات کیئے جائیں گے جس کے تحت بلوچستان میں محکمہ ایجوکیشن کے بنیادی مسائل بھی حل کرنے میں مدد حاصل ہوگی ۔