شہر ی ادارے فعال ہو رہے ہیں شہری اپنی شکایات ڈپٹی کمشنرز یا کمشنر کے کنٹرول میں کریں،کمشنر کراچی

جمعہ 27 مارچ 2015 17:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء)کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ شہر ی ادارے فعال ہو رہے ہیں شہری اپنی شکایات ڈپٹی کمشنرز یا کمشنر کے کنٹرول میں کریں۔ وزیر اعلیٰ سند ھ نے ہدایت کی ہے کہ افسران لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے خود اپنے علاقوں میں جائیں لوگوں سے ان کے مسائل سنیں اور ان کے حل کیلئے مربوط کوششیں کریں اوتر جیحی اقدامات کر کے مسائل حل کریں۔

لہذامتعلقہ افسران اپنے علاقوں کا دورہ کریں لوگوں کے مسائل سنیں اور انھیں حل کریں۔وہ بابابھٹ آئی لینڈمیں علاقہ کے مکینوں اور افسران سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ضلع جنوبی افضال زیدی، ڈی ایم سی کے صفائی سے متعلق افسران ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سنئیر افسران اسسٹنٹ کمشنر ہاربر اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ بھٹ شاہ تین سو سال قدیم آبادی ہے۔ بابابھٹ کے پانی ، سیوریج سمیت تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔ صحت اور تعلیم کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔کمشنر کراچی نے لوگوں کے مسائل سننے کے بعد بابا بھٹ آئی لینڈ کے مسائل حل کیلئے مختلف فیصلے کئے ۔فیصلہ کیا گیا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پائپ لائن کے ذریعے پانی کی کمی کو دور کر نے کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات کر کے پانی کی ضروریات پوری کرے گا۔

کمشنر نے مکینوں کی شکایت پر آلودہ پانی کی شکا یت کا نوٹس لیا ۔ اورمتعلقہ انجینئر سے جواب طلب کیا ۔ سپرئنٹنڈنٹ ا نجنیئر عثمان خا صخیلی کی جانب سے تردید کی تحریر حاصل کی اور فیصلہ کیا گیا کہ آلودہ پانی کی شکایت کا جائزہ لیا جا ئے گا۔ پانی چیک کیا جا ئے گا اور اگر پانی آلودہ پایا گیا تو متعلقہ انجینئر کے خلاف کارروائی کی جا ئے گی۔ فیصلہ کی گیا کہ بھٹ آئی لینڈ میں اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی اور فوری طور پر پانچ سو بلبس نصب کئے جائیں گے۔

فیصلہ کیا گیا کہ بابا بھٹ میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے فوری طور پر صفائی کی مہم شروع کی جا ئے گی۔اور لوگوں کو پابند کیا جا ئے گا کہ و ہ اپنے علاقوں کو صاف ستھر ر رکھیں۔ اس موقع پر مکینوں کی جانب سے لیز کے حصول میں حائل دشوراریاں دور کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ بابا بھٹ آئی لینڈکے مکینوں کے لیز کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔

انھوں نے اسسٹنٹ کمشنر ہاربر غلام مرتضیٰ میمن کو ہدایت کی کہ وہ ہر ہفتہ بابا بھٹ میں لیز کیمپ لگائیں گے۔ جس میں سب رجسٹرار مو جو د ہو گا اور موقع پر لو گوں کی لیز کی کارروائی مکمل کر ے گا۔ انھوں نے ا سسٹنٹ کمشنر کو بجلی کی بندش کا مسئلہ حل کر نے کیلئے کے الیکٹرک کو پابند کر نے کی ہدایت کی کہ و ہ بلوں کی عدم ادائیگی پر صر ف ان صارفین کی بجلی منقطع کرے جو بل ادا نہ کریں۔جو بل ادا کر رہے ہیں انھیں علاقہ کی بنیاد پر ڈیفالٹر میں شمار نہ کیا جا ئے اور ان کی بجلی منقطع نہ کرے۔