ڈھاڈر میں آل پارٹیزنے طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف31مارچ تک کیسکو کو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ڈیڈلائن دے دی

جمعہ 27 مارچ 2015 17:07

بولان) اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء)ڈھاڈر میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف آل پارٹیزنے 31مارچ تک کیسکو کو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ڈیڈلائن دے دی ڈیڈ لائن کے بعد آل پارٹیز شہریوں کے ساتھ ملکر سخت گیر احتجاج کے طور پر قومی شاہراہ بند اور شٹرڈاوٴن ہڑتال،مظاہرہ کیا جائے گا صوبائی حکومت گرم خطہ میں کیسکو کی نا انصافیوں کا نوٹس لے۔

نادھندگان کے خلاف آل پارٹیز انکی مشن کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے لیکن انکی آگ میں بل جمع کرنے والا صارفین کو کیوں جلایا جا رہا ہے۔آل پارٹیز کی ہنگامی پریس کانفرنس ڈھاڈر میںآ ل پارٹیز کے زیر اہتمام جن میں جاموٹ قومی موومنٹ ڈھاڈر کے تحصیل صدر رئیس نوروز ایری،زاہد وفائی جاموٹ ،قاضی عرفان جاموٹ ،بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے ملک اسداللہ بنگلزئی،نیشنل پارٹی ڈھاڈر کے منظور احمد بلوچ،منان بلوچ،زمیندار ایکشن کمیٹی ڈھاڈر کے نائب صدر ارباب محمد عمر اور دیگر شہریوں نے اپنے مشترکہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ڈھاڈر کے شہری گزشتہ کئی ماہ سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی عذاب بھگت رہے ہیں جسکی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے شہری پندرہ گھنٹے جبکہ دہی علاقوں میں بائیس گھنٹے طویل ترین لوڈشیڈنگ کے دردناک صورتحال سے دوچار ہیں۔

(جاری ہے)

بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں جبکہ چند گھنٹوں کیلئے آنے والی بجلی کی وولٹیج بھی انتہائی کم ہونے کیو جہ سے برقی آلات بھی کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں دن بدن آضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ کیسکو کو عوام کا احساس تک نہیں اور انکی من مانی جاری ہے ۔ایک طرف مچھر راتوں کو عوام کا خون چوس کر انکی سکون کو غارت کردیا ہے دوسری جانب واپڈا بھی کسی طور پیچھے نہیں اور وہ بھی طویل لوڈشیڈنگ کی صورت میں عوام کو نیم پاگل بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیسکو کی جانب سے نادھندگان کے خلاف آپریشن میں انکے ساتھ ہیں لیکن اسکا ہرگز مطلب نہیں کہ وہ بل ادا کرنے والے صارفین کو بھی ایک ہی آگ میں جلا دے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گرم خطہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کا خاتمہ کرکے کیسکو کی نا انصافیوں کا نوٹس لے۔انہوں نے کیسکو سبی کو 31مارچ کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر کیسکو نے اپنا روش نہ بدلا اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو ڈھاڈر کے عوام احتجاج قومی شاہراہ بلاک کرنے کے ساتھ شٹرڈاوٴن ہڑتال اور ریلی ،مظاہرہ کریگی جسکی تمام تر ذمہ داری ایکسئین کیسکو سبی اور کیسکو حکام پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :