پاکستان اور افغانستان کے بہتر تعلقات کے امکانات روشن ہیں گر پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلی لانا ہوگی ‘عبد اللہ عبد اللہ

جمعہ 27 مارچ 2015 16:55

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے بہتر تعلقات کے امکانات روشن ہیں گر پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلی لانا ہوگی۔ واشنگٹن میں ہیرٹیج فاوٴنڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے کہاکہ افغانستان کو صرف دہشت گردی کا چیلنج در پیش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان دہشت گردی پر حکمت عملی تبدیلی کردے تو دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی فضا قائم ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان تشدد ترک کر دیں، اسلحہ پھینک دیں اور انسانی حقوق کی پاسداری کریں، تو ان سے بات چیت ہو سکتی ہے۔ انھوں نے اس بات کو مسترد کیا کہ افغانستان میں داعش ایک بڑا خطرہ بن کر سامنے ابھر رہی ہے۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو نے لامحدود مخلصانہ تعاون پر امریکہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :