آؤٹ رائٹ پرچیز کے لئے مجموعی طور پر 10 ارب 90 کروڑ روپے منظور

جمعہ 27 مارچ 2015 16:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آؤٹ رائٹ پرچیز کے لئے مجموعی طور پر 10 ارب 90 کروڑ روپے کی بولی منظور کرلی۔ مرکزی بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 6 ماہ اور 12 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل بائی موجل - جی آئی ایس 11 کے آؤٹ رائٹ پرچیز کے لئے اوپن مارکیٹ آپریشن منعقد کیا جس کے تحت مجموعی طور پر 10 ارب 90 کروڑ روپے کی بولی منظور کرلی گئی جبکہ اس کی پیش کردہ رقم بھی 10 ارب 90 کروڑ روپے ہی مقرر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 12 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل آؤٹ رائٹ پرچیز کے لئے موصول ہونے والی بولی 10 ارب 90 کروڑ روپے منطور کی گئی ہے تاہم 6 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل آؤٹ رائٹ پرچیز کے لئے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں 12 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل آؤٹ رائٹ پرچیز کے لئے پیش کردہ بولی کی رینج 112.4034 سے 112.4220 کے حساب سے 10 ارب 90 کروڑ روپے ہی مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں 2 بولی دہندہ نے شرکت کی جن کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔