Live Updates

عمران خان کے بنوں میں کامیاب جلسے نے ثابت کردیا جنوبی اضلاع کے عوام تحریک انصاف سے محبت رکھتے ہیں،ملک شاہ محمد خان

جمعہ 27 مارچ 2015 16:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ، ماس ٹرانزٹ و فنی تعلیم ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چےئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے بنوں میں کامیاب جلسے نے ثابت کر دیا ہے کہ جنوبی اضلاع کے عوام صرف پاکستان تحریک انصاف سے محبت رکھتے ہیں اور آئندہ کے لئے پاکستان تحریک انصاف ہی جنوبی اضلاع سے کامیابی حاصل کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جمعرات کے روز اپنے دفتر پشاور میں ایف ار بنوں سے تعلق رکھنے والے معززین سے ملاقات کے دوران کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ بنوں میں پارٹی قائد عمران خان کا عظیم الشان جلسہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ اب یہاں کے بڑے بڑے سیاسی اجارہ داروں کے فرسودہ اور جھوٹے نعروں پر کان نہیں دھریں گے اور صرف پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے سائے تلے جمع ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت بنوں سمیت دیگر جنوبی اضلاع کی سیاسی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے ہر طرح سے کوشش کر رہی ہے اور ان پسماندہ علاقوں میں بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے لئے موئثر اقدامات اُٹھائے جار ہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ بنوں کے عوام کامیاب اور منظم جلسہ کرنے پر پارٹی قائد عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مشکور ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات