Live Updates

اسلام آباد ‘مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماوٴں شبلی فراز اور اعظم سواتی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

جمعہ 27 مارچ 2015 16:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کی کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماوٴں شبلی فراز اور اعظم سواتی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔وارنٹ گرفتاری اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں سول جج نوید خان نے جاری کیے۔شبلی فراز اور اعظم سواتی کے خلاف پاکستان تحیرک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو چھڑانے اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا تھااعظم سواتی پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر ہیں وہ 2002 سے 2011 تک جمعیت علمائے اسلام (ف) میں رہے ‘ انہوں نے 2003 سے 2011 تک جے یو آئی کے سینیٹر کی حیثیت سے ایوان بالا میں وقت گزارا۔

واضح رہے 13 ستمبر 2014 کو آزای مارچ اور دھرنے کے دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا تھا جن کی رہائی کے لیے تحریک انصاف کے کارکنوں نے تھانے اور بعد ازاں عدالتوں کے باہر احتجاج کیا تھا، اس وقت مختلف رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے پی ٹی آئی رہنما?ں اعظم خان سواتی، فراز خان شلبی، سید رضا علی شاہ، علی اعوان، فوزیہ قصوری، عندلیب عباس، نفیسہ خٹک اور سابق بیوروکریٹ روائیداد خان سمیت ڈیڑھ سو دیگر اراکین کے خلاف ضلعی عدالتوں کے باہر ہجوم اکھٹا کرنے پر مقدمات رجسٹر کیے ان لوگوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی متعدد دفعات جن میں 148، 149، 188، 186، 224، 341، 351، 427 اور 511 شامل ہیں، کے تحت مقدمات درج کیے تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات